QR CodeQR Code

جھنگ، رہائی پا نے والا نوجوان چند گھنٹے بعد چل بسا، ورثاء کا احتجاج

25 Jul 2015 15:20

اسلام ٹائمز: تھانہ سٹی جھنگ کے ایس ایچ او رانا عبدالغفار نے بتایا کہ خلیل ایک ہفتہ قبل شدید بیمار ہو گیا تھا اور اسی وقت اسے ہسپتال منتقل کروایا گیا تھا، جس کا اس کے لواحقین کو پتہ تھا، پولیس نے خود عدالت سے نوجوان کو بری کرنے کی اپیل کی جسے منظور کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس حراست سے رہا ہونیوالا نوجوان رہائی کے چند گھنٹے بعد ہی دم توڑ گیا، ورثاء نے نعش ڈی پی او آفس جھنگ کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جھنگ پولیس نے ایک ماہ قبل چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم 24 سالہ خلیل کو گرفتار کیا اور ایک ماہ تک زیرحراست رکھا، ورثاء کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے انہیں ہسپتال بلا کر قریب المرگ خلیل کو ان کے حوالے کیا، جو گھر میں چند گھنٹوں کے بعد دم توڑ گیا۔ ورثاء نے نوجوان کی نعش ڈی پی او آفس کے باہر رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی اور ذمہ داران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ تھانہ سٹی جھنگ کے ایس ایچ او رانا عبدالغفار نے بتایا کہ خلیل ایک ہفتہ قبل شدید بیمار ہو گیا تھا اور اسی وقت اسے ہسپتال منتقل کروایا گیا تھا، جس کا اس کے لواحقین کو پتہ تھا، پولیس نے خود عدالت سے نوجوان کو بری کرنے کی اپیل کی جسے منظور کر لیا گیا اور اسے اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 475873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475873/جھنگ-رہائی-پا-نے-والا-نوجوان-چند-گھنٹے-بعد-چل-بسا-ورثاء-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org