QR CodeQR Code

عمران خان کا دھرنا ڈرامہ تھا، قوم سے معافی مانگنی چاہیے، جمشید دستی

25 Jul 2015 17:47

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رُکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکہ انڈیا اور اسرائیل کے ایجنڈے پر بعض سیاستدان پاک فوج کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی و مزدور لیڈر جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا فراڈ اور ڈرامہ تھا جس کی وجہ سے پوری قوم کا وقت اور پیسہ ضائع ہوا ہے، عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اب عمران، نواز اور زرداری کے جال میں نہ آئے، نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے عمران خان اپنی پارٹی، کرپٹ، قبضہ مافیا اور بھتہ خوروں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں۔ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ درست نہیں انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔ امریکہ انڈیا اور اسرائیل کے ایجنڈے پر بعض سیاستدان پاک فوج کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 475938

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475938/عمران-خان-کا-دھرنا-ڈرامہ-تھا-قوم-سے-معافی-مانگنی-چاہیے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org