0
Saturday 25 Jul 2015 23:11

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ سوات اور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر مقامی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و حراس پھیل گیا،  اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جبکہ اس کی گہرائی 72 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 475997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش