0
Saturday 25 Jul 2015 23:09

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں الزام تراشی کی سیاست ختم کرنے کا سبق ہے، شہباز شریف

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں الزام تراشی کی سیاست ختم کرنے کا سبق ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں سبق ہے کہ جھوٹ، غلط بیانی اور الزام تراشی کی سیاست ختم کر کے ہم سب متحدہو کر ملک و قوم کی تعمیر کریں۔ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنے عوامی منصوبوں میں رکاوٹ کا باعث بنے، جن لوگوں نے دھرنے کی آڑ میں قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا انہیں اب ملک کے لئے سوچنا چاہیئے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا ایک ہی سبق ہے کہ جھوٹ، غلط بیانی اور الزام تراشی کی سیاست ختم کرکے ہم سب متحدہو کر ملک و قوم کی تعمیر کریں۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو بس منصوبے کے تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 475998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش