0
Sunday 26 Jul 2015 17:37

آئی ایس او اجلاس عاملہ اختتام پذیر، مرکزی کنونشن اکتوبر میں لاہور میں بلانے کا فیصلہ

آئی ایس او اجلاس عاملہ اختتام پذیر، مرکزی کنونشن اکتوبر میں لاہور میں بلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا 3 روزہ تیسرا اجلاس لیہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں 2 اکتوبر سے ہو گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباء شریک ہونگے۔ تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے کہا کہ کنونشن الہی نظام ولایت کی تقویت کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہو گا، نظام ولایت سے مربوط ہو کر ہی ملت کے اجتماعی مسائل اور استعمار جہاں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ مجلس عاملہ کے اختتام پر مرکزی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام ولایت فقیہ کیساتھ ارتباط پر فخر ہے، کارکن آفاقی انقلاب کیلئے زمینہ سازی میں کردار ادا کریں اور امام زمان عج فرجہ کے ظہور اور انقلاب کی راہیں ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ ہی ہے کہ جس نے دنیا کی شیطانی قوتوں کے مقابلے میں پائیدار استقامت دکھائی ہے اگر کوئی دنیاوی نظام ہوتا تو شاید دیرپا اور پائیدار استقامت برقرار نہ رکھ سکتا۔ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے اراکین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 476145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش