QR CodeQR Code

گلگت شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیاس صدیقی

26 Jul 2015 20:40

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کو کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں وقت بتائے گا کہ پاکستان کا وفادار کون ہے اور غدار کون۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی گلگت شہر کے پرامن ماحول کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بیگناہ لوگوں پر فائرنگ کر کے زخمی کرنا بدترین دہشت گردی ہے، حکومت کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے حکومتی اقدامات شرمناک ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کو کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں وقت بتائے گا کہ پاکستان کا وفادار کون ہے اور غدار کون۔ کل تک ایمپاورمنٹ آرڈر کی نفی کرنے والے آج اسی سیاسی پیکیج سے استفادہ کر رہے ہیں۔ یمن کے مظلوموں کی حمایت میں نکالی جانیوالی ریلی سے حکمران جماعت کے درپردہ سازشیں بے نقاب ہوگئیں اور نواز لیگ کی سعودی عرب فوج بھیجنے کی خواہش پوری نہ ہوئی جس پر مجلس کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کی ریلی مظلوم کی حمایت اور جارح کی مذمت کیلئے تھی جس میں ریاست کے خلاف نہ تو کوئی تقریر ہوئی ہے اور نہ ہی پاکستان کے خلاف کوئی نعرے بازی جبکہ اس ریلی میں افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت اور بھرپور تعاون کا اظہار کیا گیا جس سے متنازعہ گورنر برجیس طاہر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بے بنیاد مقدمات قائم کروانے پر اتر آئے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے مسئلے کو چھیڑنے اور گلگت بلتستان کو اکنامک کوریڈور میں مناسب حصہ دینے کے مطالبے پر مسلم لیگی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس آواز کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دئیے بغیر یہ منصوبہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا اور اگر گلگت بلتستان کے عوام کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی تو ایم ڈبلیو ایم راستے کا دیوار بن جائیگی اور اس سلسلے میں اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قرارداد بھی جمع کروائی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 476179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476179/گلگت-شہر-کے-پرامن-ماحول-کو-خراب-کرنے-کی-کوشش-جا-رہی-ہے-الیاس-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org