QR CodeQR Code

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو حاصل مینڈیٹ کی تصدیق ہوگئی ہے، برجیس طاہر

26 Jul 2015 20:56

اسلام ٹائمز: گورنر گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھے گئے تینوں سوالات پر مسلم لیگ(ن) کے موقف کی فتح ہوئی ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ 2013ء کے الیکشن صاف و شفاف اور قانون کے عین مطابق تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری کردہ رپورٹ سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو حاصل مینڈیٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھے گئے تینوں سوالات پر مسلم لیگ(ن) کے موقف کی فتح ہوئی ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ 2013ء کے الیکشن صاف و شفاف اور قانون کے عین مطابق تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ درحقیقت عمران خان سیاسی طور پر پختہ ذہینت کے مالک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنا سیاست کے ذریعے ملک کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور اب جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد حقائق واضح ہو گئے ہیں اب مزید انہیں کوئی شور مچانے کا حق نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 476181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476181/جوڈیشل-کمیشن-کی-رپورٹ-سے-مسلم-لیگ-ن-حکومت-کو-حاصل-مینڈیٹ-تصدیق-ہوگئی-ہے-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org