QR CodeQR Code

تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ناک رگڑتے ہوئے اسمبلیوں میں داخل ہو، الطاف حسین

27 Jul 2015 00:10

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں متحدہ قائد نے کہا کہ ناک رگڑنے کی وجہ سے خونم خون ہو جائے گی، تو تمام ایوان تالیوں سے استقبال کرے گا، اور ایم کیو ایم ان کی اپنی پسند کے اسپتال میں انکا وی وی آئی پی علاج معالجہ کرائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کا اسمبلیوں میں جانے کا اعلان خوش آئند ہے، لیکن تحریک انصاف والے اگر ظرف و ضمیر رکھتے ہیں اور مرد کے بچے ہیں، تو وہ اسمبلیوں میں داخل ہونے سے پہلے عمران خان کی قیادت میں ناک رگڑتے ہوئے اسمبلیوں میں داخل ہوں۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ اگر وہ ایسا کریں گے اور ناک رگڑنے کی وجہ سے خونم خون ہو جائے گی، تو تمام ایوان تالیوں سے استقبال کرے گا، اور ایم کیو ایم ان کی اپنی پسند کے اسپتال میں انکا وی وی آئی پی علاج معالجہ کرائے گی۔


خبر کا کوڈ: 476201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476201/تحریک-انصاف-عمران-خان-کی-قیادت-میں-ناک-رگڑتے-ہوئے-اسمبلیوں-داخل-ہو-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org