0
Monday 27 Jul 2015 08:44

پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا

پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 100 کے ضمنی الیکشن میں میدان مارتے ہوئے اپنی سیٹ دوبارہ جیت لی ہے۔ چودھری اختر علی خان نے تحریک انصاف کے چودھری احسان اﷲ ورک کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اختر علی 49 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار احسان اللہ ورک نے 28 ہزار 380 ووٹ حاصل کیے۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 100 (ن) لیگ کے ایم پی اے رانا شمشاد احمد خان کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے ان کے بھائی رانا اختر علی خان کو ٹکٹ دیا تھا۔ فتح کے بعد رانا اختر علی خان کی رہائش گاہ پر جشن منایا گیا۔ لیگی کارکن فتح کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے رہے۔ رانا اختر علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فتح پر عوام کے شکر گزار ہیں۔ ان کا ہدف صرف عوام کی خدمت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 476212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش