0
Monday 27 Jul 2015 11:28

نالوں کی صفائی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں نے بہتر کام کیا اور کافی حد تک نالوں کی صفائی کی گئی، کمشنر کراچی

نالوں کی صفائی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں نے بہتر کام کیا اور کافی حد تک نالوں کی صفائی کی گئی، کمشنر کراچی
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں نے بہتر کام کیا اور کافی حد تک نالوں کی صفائی کی گئی تاہم کام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ابھی بہت کام ہونا باقی ہے لہٰذا کام کو مزید تیز مشینری و افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے، نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے ساتھ اب کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، نالوں پر قابضین جگہوں کو خود خالی کرلیں حکومت نے ایکشن لیا تو مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے، ان لوگوں سے ایک مرتبہ پھر کہا جارہا ہے کہ انتظامیہ کو کام کرنے دیں اور برساتی نالوں کی صفائی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف نالوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے تقریباً 5 گھنٹے تک مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں پی آئی ڈی سی ریلوے نالا، پچر نالہ، مچھر کالونی، قیوم آباد، منظور کالونی، محمود آباد، پی ای سی ایچ ایس، ٹیپو سلطان، گجر نالہ اور اورنگی نالہ اور دیگر علاقے شامل تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں نے باہمی اشتراک سے مختصر وقت میں زیادہ کام کیا اور تمام بڑے نالوں کے چوک پوائٹ تقریباً صاف کردیئے ہیں اور کام دن رات جاری ہے اور جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، نالوں پر قبضہ کرنے والوں نے اپنے ساتھ اور شہر کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ ان نالوں کی مکمل صفائی کے بغیر شہر کے مسائل حل نہیں کئے جاسکتے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے وسیع تر مفاد میں نالوں کو مکمل صاف ہونا ہے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے نالوں کی صفائی کے کاموں کو مزید تیز کرنے افرادی قوت اور مشینری میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جن جگہوں پرمشینری استعمال نہیں کی جاسکتی وہاں افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 476259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش