0
Monday 27 Jul 2015 11:53

سندھ میں سیلابی صورتحال کے بعد سیکریٹری لائیو اسٹاک کی جانب سے چھبیس اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی

سندھ میں سیلابی صورتحال کے بعد سیکریٹری لائیو اسٹاک کی جانب سے چھبیس اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں سیلابی صورتحال کے بعد سیکریٹری لائیو اسٹاک کی جانب سے چھبیس اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرکے ایک سو بیالیس موبائل اور سینٹرس پر چھ سو ڈاکٹر اور عملہ کو مقرر کردیا گیا ہے، سجاول ضلع میں موبائل یونٹ سمیت دریائی حفاظتی پشتے کے ساتھ، دمدمہ، بیلو بنگلو، بنوں اور شاہ بندر قادر ڈنو میں مویشیوں کے لئے ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔ انچارج ڈاکٹر منیر جعفرانی نے بتایا کہ کچے کے علاقوں کے علاوہ ضلع بھر میں سجاول، دڑو، میرپور بٹھورو، جاتی، چوہڑ جمالی میں ڈسپنسری اور بیلو، نودو بارن، چھریٹانی، بنوں، بیگناہ تڑ خواجہ میں سینٹرس پر مویشیوں کی ویکسین کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رلیف کیمپس میں مویشیوں کی بیماریوں کی تمام ادویات کے ساتھ مستعد عملہ موجود ہے جبکہ موبائیل یونٹ سے بھی مختلف علاقوں میں مویشیوں کو طبی امداد دی جاسکے گی۔
خبر کا کوڈ : 476273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش