QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، آٹھ پولنگ سٹیشنز پہ ضمنی انتخابات کے انتظامات مکمل

27 Jul 2015 17:02

اسلام ٹائمز: ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آٹھ پولنگ سٹیشنز پر انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں سے تھانہ صدر کی حدودمیں دو، تھانہ پروآ کی حدود میں تین اور تھانہ کینٹ کی حدود میں تین پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں آٹھ پولنگ سٹیشنز پر انتخابات 30 جولائی 2015ء کو ہوں گے۔ آٹھ پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کیلئے ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی نگرانی میں حتمی شکل دیدی گئی۔ آٹھ سو کے قریب پولیس کے جوان بیک وقت اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔ تھانہ صدر کی حدود میں دو پولنگ سٹیشنز، تھانہ پروآ کی حدود میں تین پولنگ سٹیشنز اور تھانہ کینٹ کی حدود میں تین پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ ڈی سی ڈیرہ نثار احمد نے سات روز کیلئے ان پولنگ سٹیشنز کے آس پاس موبائل کے استعمال، اسلحہ کے لہرانے اور جلسے جلوس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس، سپیشل برانچ اور بم سکواڈ کا عملہ بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیگا۔ آٹھ پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے۔ 24 گھنٹے قبل ان پولنگ سٹیشنزکی سکریننگ کی جائیگی۔ ڈی پی او صادق حسین بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیرہ پولیس نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سکیورٹی کے تمام انتظامات کو شفاف اور غیرجانبدار انداز میں حتمی شکل دیدی ہے۔ پولیس غیرجانبدار رہ کر ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیگی۔


خبر کا کوڈ: 476337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476337/ڈی-آئی-خان-ا-ٹھ-پولنگ-سٹیشنز-پہ-ضمنی-انتخابات-کے-انتظامات-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org