QR CodeQR Code

سردار شاکر مزاری تحریک منہاج کے مرکزی نائب ناظم اٰعلیٰ تنظیمات مقرر

27 Jul 2015 17:57

اسلام ٹائمز:جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر رائو عاررف رضوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ چند روز تک ملتان آ کر تمام کارکنان سے ملاقات کروں گا اور انہوں نے جس محبت سے نوازا اس پر ان کا شکریہ ادا کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما سردار شاکر خان مزاری کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات مقرر کر دیا، تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے امیر میجر محمد اقبال چغتائی اور ناظم حاجی خلیل احمد آہیر نے کہا ہے کہ سردار شاکر مزاری کا مرکزی ذمہ داری پر فائز ہونا جنوبی پنجاب کیلئے ایک اعزااز سے کم نہیں۔ قائد تحریک کے اس فیصلے سے جنوبی پنجاب میں مشن کو فروغ اور استحکام حاصل ہوگا۔ میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی نے کہا کہ سردار شاکر مزاری تحریکی سطح پر جنوبی پنجاب کی آواز بن کر ابھر ے ہیں۔ ان کی محنت سے جنوبی پنجاب جلد مصطفوی مشن کا قلعہ ثابت ہوگا۔ رائو عاررف رضوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ چند روز تک ملتان آ کر تمام کارکنان سے ملاقات کروں گا اور انہوں نے جس محبت سے نوازا اس پر ان کا شکریہ ادا کروں گا۔ اس موقع پر سجاد نقشبندی، محمد عمر چشتی، مصباح اسحاق، یاسر ارشاد، چوہدری محمد اکرم گجر، ملک شاہد، ہما اسماعیل اور دیگر نے بھی سردار شاکر مزاری کو مبارک باد دی۔


خبر کا کوڈ: 476346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476346/سردار-شاکر-مزاری-تحریک-منہاج-کے-مرکزی-نائب-ناظم-ا-علی-تنظیمات-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org