0
Monday 27 Jul 2015 18:17

عمران خان کے طرز سیاست سے نواز شریف مضبوط ہو گئے، جاوید ہاشمی

عمران خان کے طرز سیاست سے نواز شریف مضبوط ہو گئے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کے فیصلے سے پاکستان کے بنیادی تصور جمہوریت کو تقویت ملی ہے، عمران خان کے طرز سیاست سے نواز شریف مضبوط ہوئے ہیں اور وہ مزید پانچ سال اقتدار میں رہ سکتے ہیں، ہر الیکشن کے بعد شکوک و شبہات پیدا ہو جاتے ہیں، جوڈیشل کمیشن تمام سیاسی طاقتوں کی باہمی مشاورت سے تشکیل دیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو استعمال کیا جا رہا تھا اور استعمال کرنے والے مطلب نکل جانے کے بعد ٹشو کی طرح پھینک دیتے۔ جوڈیشل کمیشن تمام سیاسی طاقتوں بشمول پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی متفقہ ہم آہنگی سے قائم کیا گیا تھا اس لیے آنے والے وقتوں میں بھی جمہوریت مضبوط ہوگی اور قوم کا بیلٹ پر یقین بڑھ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 476349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش