0
Monday 27 Jul 2015 18:25

بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا وزیر خارجہ نہیں ہے جو ملک کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑے، لیاقت بلوچ

بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا وزیر خارجہ نہیں ہے جو ملک کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ غلط تھا جو ان کے نااہل مشیروں نے دیا 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی بارے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو اب متنازعہ نہ بنایا جائے۔ سیلاب سے شہریوں کو بچا نے کیلئے صرف فوج کام کر رہی ہے اور حکومت سمیت دیگر ریاستی ادارے تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم متنازعہ سہی لیکن بھاشا، داسو سمیت دیگر ڈیموں کو مکمل طور پر تعمیر کیا جائے اور بنائے گئے بیراجوں کو وسعت دی جائے تو نہ صرف پانی ضائع ہونے بچ جائے گا بلکہ بجلی بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا اور سستی بجلی بھی شہریوں کو فراہم ہوگی۔ تاجر برادری کا 0.3 فی صد ود ہولڈنگ ٹیکس پر مسئلہ گفت و شنید سے حل کیا جائے جماعت اسلامی تاجر برادری کے موقف اور احتجاج کی تائید کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر''دارالسلام'' میں چودھری عزیر لطیف، رائو ظفر اقبال، آصف محمود اخوانی، کنور صدیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ڈھاکہ میں اعتراف جرم کرلیا، انہوں نے کہ بھارت اس وقت سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننا چاہتا ہے اسی لئے اس کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے اور کس طرح سے وطن عزیز کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا وزیر خارجہ نہیں ہے جو ملک کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑے بیرونی سازشوں کو بے نقاب کرے۔
خبر کا کوڈ : 476352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش