0
Tuesday 28 Jul 2015 17:12

سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جاری فحاشی و عریانی کے سیلاب پر بند باندھا جائے، سراج الحق

سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جاری فحاشی و عریانی کے سیلاب پر بند باندھا جائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رمضان میں میں نے نبی اکرم (ص) کے روضہ مبارک کے پاس وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے تین مطالبات کئے، ایک یہ کہ ملک میں جاری سودی نظام کا خاتمہ کیئے بغیر معاشی خوشحالی حاصل نہیں کی جا سکتی، سود اللہ اور رسول (ص) کے ساتھ جنگ ہے اور یہ جنگ کسی صورت بھی جیتی نہیں جا سکتی۔ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جاری فحاشی و عریانی کے سیلاب پر بند باندھا جائے، دنیا و جہان کی بے ہودگی ہمارے سوشل میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے، اس کا کوئی ضابطہ اخلاق طے کیا جائے اور تیسرا یہ کہ خطے میں قیام امن کیلئے ہر قسم کی پراکسی وار کا خاتمہ کیا جائے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ہم نے مشیر خارجہ سے ملاقات کر کے ان سے بنگلادیش میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دینا قومی فریضہ اور دستوری تقاضا ہے مگر حکمرانوں نے اس کا ساتھ دینے کے بجائے ہمیشہ اس کو سبوتاژ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند سیاسی و معاشی دہشت گردوں نے سیاست، جمہوریت اور معیشت پر قبضہ کر رکھا ہے اور ادارے ان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ قوم کو ان کے خلاف اٹھنا چاہئے اور ایک بڑی تحریک کے ذریعے ایسے لوگوں سے نجات حاصل کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 476354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش