0
Monday 27 Jul 2015 23:11

عمران خان نے اپنی سیاسی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا، افتخار چوہدری

عمران خان نے اپنی سیاسی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا، افتخار چوہدری
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کو کوئی متنازعہ نہیں بنا سکتا، کمیشن نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے، ریاست تحقیقات کرے گی تو پتہ چل جائے گا کہ دھاندلی کے الزامات کے پیچھے کون تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری عمران خان پر خوب برسے، ان کا کہنا تھا کہ ایک سو چھبیس دن قوم کا وقت کیوں ضائع کیا گیا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے ہوئے ان تمام باتوں کی انکوائری ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ کے لئے جیل گیا جس پر انکا مشکور ہوں مگر جواب میں صلہ تو نہ مانگیں، ازخود نوٹسز سے متعلق سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹماٹر پر کبھی سوموٹو نوٹس نہیں لیا۔ ازخود نوٹس سے عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی زمین کا بھی فائدہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر ایک سو پندرہ بار الزامات لگائے، ان کے خلاف دعویٰ اب عوام کی امانت ہے، عمران خان نے چیف جسٹس سمیت اداروں پر الزامات لگائے، ریاست ان تمام الزامات کی تفصیلی انکوائری کرے، سابق چیف جسٹس نے کھل کر کہا کہ راولپنڈی کو کبھی بھی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 476385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش