QR CodeQR Code

عمران خان کو سیاسی تربیت درکار ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

28 Jul 2015 00:24

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے ایم این اے کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران اب پچھتا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم سے معافی مانگنے کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران اب پچھتا رہے ہیں، عمران خان کو ابھی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے، اب پی ٹی آئی کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ مسائل کا حل سڑکوں اور گلیوں میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں جانے سے حاصل ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 476394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476394/عمران-خان-کو-سیاسی-تربیت-درکار-ہے-ڈاکٹر-ذوالفقار-علی-بھٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org