QR CodeQR Code

ودہولڈنگ ٹیکس پر مذاکرات ناکام، تاجروں کا یکم آگست سے احتجاج کرنے کا اعلان

28 Jul 2015 00:44

اسلام ٹائمز: تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے بات كرتے ہوئے كہا كہ وہ اب حكومتی ٹیم كے ساتھ مذاكرات نہیں كریں گے، حكومت كو یہ ٹیكس واپس لینا ہوگا، دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حكومت كی جانب سے بجٹ میں بینكنگ ٹرانزیكشن پر ود ہولڈنگ ٹیكس كے معاملے پر حكومت اور تاجروں كے درمیان مذاكرات ناكام ہوگئے جس کے بعد تاجروں نے یكم اگست كو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال كا اعلان کیا ہے جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ تاجروں کو مذاکرات کرکے منالیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر میں تاجروں اور حکومتی ٹیم کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے جس میں مصروفیات کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک نہ ہو سکے تاہم حکومتی ٹیم اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر تاجروں نے یكم اگست سے ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال كرنے كا اعلان كر دیا۔ تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے بات كرتے ہوئے كہا كہ وہ اب حكومتی ٹیم كے ساتھ مذاكرات نہیں كریں گے، حكومت كو یہ ٹیكس واپس لینا ہوگا کیونکہ دوسرا كوئی راستہ نہیں۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حكومت تاجروں كے ساتھ تمام معاملات مل بیٹھ كر حل كرنا چاہتی ہے كیونكہ تاجروں كے كچھ مسائل جائز ہیں جنہیں حل كرنے کیلیےحكومت نے انہیں یقین دہانی كروائی ہے جب کہ بینكنگ ٹرانزیكشن پر ود ہولڈنگ ٹیكس كا معاملہ بھی حل كرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 476399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476399/ودہولڈنگ-ٹیکس-پر-مذاکرات-ناکام-تاجروں-کا-یکم-ا-گست-سے-احتجاج-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org