0
Tuesday 28 Jul 2015 10:41

کوئٹہ میں فائرنگ 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پرکلی فیروز آباد میں نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں پنجگورہ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور دستی بم برآمد کر لیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایس پی سریاب ظہور آفریدی کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ ایک حملہ آور ہلاک ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 476433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش