0
Tuesday 28 Jul 2015 18:02

آئندہ 48 گھنٹوں میں تونسہ بیراج کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلا گزرے گا، ضلعی انتظامیہ

آئندہ 48 گھنٹوں میں تونسہ بیراج کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلا گزرے گا، ضلعی انتظامیہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود اور آفیسر انچارج مظفرگڑھ افتخار سہو نے عباس والا بند کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباس والا بند سمیت دریائے سندھ کے تمام حفاظتی بندوں کی مسلسل اور کڑی نگرائی کی جا رہی ہے، بارشوں کی وجہ سے کمزور ہونے والے پشتوں کو فی الفور مضبوط کیا جا رہا ہے، جس کیلئے ہیوی مشینری موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تونسہ بیراج کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلا گزرے گا جس کیلئے آبادی کے انخلاء کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک 7 ہزار افراد کو سیلابی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 5 ہزار 944 افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کیلئے کوٹ ادو میں 3 ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپوں میں 40 سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں جن کو روزانہ 3 وقت کا کھانا اور بچوں کیلئے دودھ کا انتظام موجود ہے۔ علاوہ ازین متاثرین سیلاب کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ جانوروں کی خوراک اور ان کے علاج معالجے کیلئے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 476571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش