QR CodeQR Code

کراچی سے حیدرآباد جانیوالے 13 نوجوان پُراسرار طور پر لاپتہ پوگئے

29 Jul 2015 15:30

اسلام ٹائمز: گلستان جوہر بلاک 17 نعمان گرینڈ سٹی کے رہائشی 13 دوست گزشتہ شب 3 گاڑیوں میں حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے تھے، لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق نہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والے اکثر نوجوانوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے حیدرآباد جانیوالے 13 نوجوان پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں، تمام نوجوان دوست کی شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، گلستان جوہر میں نوجوانوں کے اہلخانہ سراپا احتجاج ہيں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 نعمان گرینڈ سٹی کے رہائشی 13 دوست گزشتہ شب 3 گاڑیوں میں حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے تھے، جو لاپتہ ہوگئے۔ اہلخانہ کے مطابق رات 10 بجے تمام نوجوانوں کے موبائل فون بند ہوگئے، لاپتہ ہونیوالوں میں ریحان احمد، یاسر کاظمی، اسد رضا، عدیل مرزا، ساجد عثمانی، راحیل خان، اصغر خان، عادل، شایان، ولید کمال اور معیز شامل ہیں۔ لاپتہ نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق نہیں۔ متاثرین کے گھر والے کہتے ہیں کہ شارع فیصل تھانے میں لاپتہ ہونیوالے نوجوانوں کی مسنگ رپورٹ بھی درج کرا دی ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والے اکثر نوجوانوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ نوجوانوں کے گھر والوں نے نعمان گرینڈ سٹی کے باہر احتجاج شروع کر دیا، جبکہ ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کر دی۔


خبر کا کوڈ: 476739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476739/کراچی-سے-حیدرا-باد-جانیوالے-13-نوجوان-پ-راسرار-طور-پر-لاپتہ-پوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org