QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، اہلسنّت والجماعت قادری گروپ کے ضلعی صدر فیاض الدین گھر کے قریب حملے میں جاں بحق

29 Jul 2015 19:47

اسلام ٹائمز: تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ قصاباں میںگزشتہ رات فائرنگ کے واقعہ میں اہلسنّت والجماعت قادری گروپ کے ضلعی صدر فیاض الدین قادری کو محلہ قصابان کو انکے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ محلہ قصابان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اہلسنّت و الجماعت قادری گروپ کے ضلعی صدر فیاض الدین قادری جاں بحق ہوگئے۔ سٹی پولیس نے 3 افرادکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ قصاباں میںگزشتہ رات فائرنگ کے واقعہ میں اہلسنّت والجماعت قادری گروپ کے ضلعی صدر فیاض الدین قادری کو محلہ قصابان کو انکے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ تھانہ سٹی میں فیاض الدین قادری کے بھائی ریاض کی رپورٹ پر بری شاہ خالدعباس شاہ اور کرنل (ر) محب اللہ کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مرحوم فیاض الدین قادری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 476772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476772/ڈی-ا-ئی-خان-اہلسن-ت-والجماعت-قادری-گروپ-کے-ضلعی-صدر-فیاض-الدین-گھر-قریب-حملے-میں-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org