0
Wednesday 29 Jul 2015 23:01

پی ٹی آئی کے چیئرمین مخالفین پر بے جا تنقید کی عادت پر قابو پائیں ، ملک آصف بھا

پی ٹی آئی کے چیئرمین مخالفین پر بے جا تنقید کی عادت پر قابو پائیں ، ملک آصف بھا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سچ کی جیت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ہاؤس جوہرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین مخالفین پر بے جا تنقید کی عادت پر قابو پائیں، بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے، مسلم لیگ کے امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ جاری کئے جائینگے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 476801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش