QR CodeQR Code

انکوئری رپورٹ آنےکے بعد بلاجواز تنقید کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، پرویز رشید

29 Jul 2015 23:33

اسلام ٹائمز: پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے تحاریک واپس لینے کو کہا ہے، متحدہ اور جے یو آئی نے قیادت سے مشورے کیلئے مہلت مانگی ہے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد اس باب کو بند کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تمام جماعتوں نے تسلیم کرلیا ہے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد تنقید کے اس باب کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تمام جماعتوں نے تسلیم کرلیا، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو مستحکم کرنے کیلئے تاریخی کردار ادا کیا، وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے تحاریک واپس لینے کو کہا ہے، متحدہ اور جے یو آئی نے قیادت سے مشورے کیلئے مہلت مانگی ہے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد اس باب کو بند کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 476810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476810/انکوئری-رپورٹ-آنےکے-بعد-بلاجواز-تنقید-کا-سلسلہ-بند-ہونا-چاہیئے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org