0
Thursday 30 Jul 2015 01:40

پنجاب سے دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، رانا ثناءاللہ

پنجاب سے دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مدارس کے حوالے سے ڈیٹا جمع کر لیا ہے اور ان مدارس میں کون استاد یا طالب علم دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے یا رہ چکا ہے سب کا پتا لگا لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے اور حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے واضح کر دیا ہے کہ صوبائی حکومت کو فرقہ وارانہ فسادات قبول نہیں ہیں۔ اسی لیے لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کے تحت ہزاروں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی فورس صوبے میں قیام امن کے لیے کاروائیاں کر رہی ہے اور ہم پنجاب سے دہشت گردی کا خاتمہ کیے بناء چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 476833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش