QR CodeQR Code

نیب کو چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر اعلٰی افسران سے تحقیقات کی اجازت مل گئی

30 Jul 2015 02:16

اسلام ٹائمز: چیف سیکرٹری سندھ پر مبینہ طور پہ لینڈ اینڈ یوٹرلائزیشن خورد برد کا الزام ہے، اس کے علاوہ دیگر افسران پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں، اعلٰی سطحی اجلاس میں نیب کو تمام کرپٹ اعلٰی افسران سے تحقیقات کی اجازت دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر اعلٰی افسران سے بھی اب نیب کرپشن کی مد میں تحقیقات کرے گی۔ نیب کو سندھ کے چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے تحقیقات کی اجازت مل گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سے بطور سیکرٹری لینڈ اینڈ یوٹرلائزیشن خورد برد کا الزام ہے اور اب نیب ان سے اس معاملے پر تحقیقات کرے گی۔ ان کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاذر شمعون اور سابق ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ کراچی مصطفیٰ کمال قاضی سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران سے تحقیقات کرنے کی اجازت سندھ حکومت کی جانب سے نیب کو 14 جولائی کے اجلاس میں دی گئی تھی اور اب نیب باقائدہ ان افسران سے تحقیقات کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 476840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476840/نیب-کو-چیف-سیکرٹری-سندھ-سمیت-دیگر-اعل-ی-افسران-سے-تحقیقات-کی-اجازت-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org