0
Thursday 30 Jul 2015 14:49

جی بی، انسداد دہشتگردی عدالت نے الطاف حسین کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا

جی بی، انسداد دہشتگردی عدالت نے الطاف حسین کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف گلگت بلتستان کے متعدد تھانوں میں غداری اور دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔ یہ مقدمات الطاف حسین کی پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے بعد درج کئے گئے تھے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر گلگت بلتستان کے صوبائی دارالحکومت گلگت سمیت تمام دیگر علاقوں کے تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں جمع ہیں۔ گلگت میں درخواست جمع کرنے والوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر ملک میں خانہ جنگی کروانے، سکیورٹی اداروں بالخصوص فوج کو کمزور کرنے اور ملک کو توڑنے کی سازش ہے اور یہ ملک سے غداری کے زمرے میں آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 476940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش