QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ور آئی ایس او کل ملتان میں گلگت بلتستان کے رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرے گی

30 Jul 2015 17:49

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، جی بی اسمبلی کے اُمیدوار مطہر عباس اور آئی ایس او گلگت کے ڈویژنل صدر جمال حیدر کی گرفتاری کے خلاف کل ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے گرفتار بے گناہ رہنمائوں کی رہائی کے لیے کل ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، جی بی اسمبلی کے اُمیدوار مطہر عباس اور آئی ایس او گلگت کے ڈویژنل صدر جمال حیدر کی گرفتاری کے خلاف کل ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز حیدر، ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا، قاسم جعفری، میثم جعفری، محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، دلاور عباس زیدی اور دیگر کریں گے۔ احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 476962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/476962/ایم-ڈبلیو-ور-آئی-ایس-او-کل-ملتان-میں-گلگت-بلتستان-کے-رہنمائوں-کی-گرفتاری-خلاف-مظاہرہ-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org