0
Thursday 30 Jul 2015 18:49

وزیراعلیٰ سندھ کور کمانڈر ملاقات، دہشتگردوں اور لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی تیز کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کور کمانڈر ملاقات، دہشتگردوں اور لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی تیز کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دہشت گردوں اور لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قائم علی شاہ نے سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، جس میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے، کراچی سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے، سیلابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب کے دوران مدد کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا شکریہ ادا کیا۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ فوج سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دن رات تیار ہے، جہاں بھی عوام کو مدد کی ضرورت ہوگی، قانون نافذ کرنیوالے پہنچ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کور کمانڈر کراچی کو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا، سیاسی و عسکری حکام کے درمیان سندھ اسمبلی میں رینجرز کے حوالے سے قانونی سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا، سیاسی و عسکری حکام کے درمیان سندھ اسمبلی میں رینجرز کے حوالے سے قانونی سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔


خبر کا کوڈ : 476978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش