0
Friday 31 Jul 2015 12:43

بلوچستان پولیس کو افسران کی قلت کا سامنا، ڈیوٹی دینے کی بجائے او ایس ڈی رہنے پر ترجیح

بلوچستان پولیس کو افسران کی قلت کا سامنا، ڈیوٹی دینے کی بجائے او ایس ڈی رہنے پر ترجیح
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے کئی پولیس افسران بلوچستان میں تعینات نہ ہونے کی وجہ سے او ایس ڈی ہوکر اپنے علاقوں میں واپس چلے گئے، جس سے نہ صرف صوبہ ان سینیئر پولیس افسران کی خدمات سے محروم ہو رہا ہے، بلکہ اس سے حکومتی خزانے پر بھی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ وفاقی حکومت کیجانب سے بلوچستان بھجوائے جانے والے سینیئر پولیس افسران میں سردار مجید خان، ڈاکٹر سلطان رانا، میاں جمشید انعام، فصیح الدین سمیت کئی افسران کی صوبے میں تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔ جس پر متعدد افسران او ایس ڈی ہوکر اپنے علاقوں میں بیٹھے ہیں، بلکہ بعض افسران تو دفاتر میں صرف حاضری کی حد تک محدود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 477067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش