0
Friday 31 Jul 2015 12:48

غیر ملکی این جی اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز

غیر ملکی این جی اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میں کام کرنے والی 23 غیر ملکی این جی اوز کے خلاف قواعد و ضوابط پورا نہ کرنے پر با قاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ان این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع کیا ہے۔ دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق مندرجہ ذیل این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخی پر کام شروع کیا ہے۔ • برٹش کونسل • سیوو دی چلڈرن جاپان • انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن • وار چائلڈ • ورلڈ ایجوکیشن • کوآپریٹو ہاوسنگ فاونڈیشن • ایچ ایم ڈی انٹرنیشنل ریسپانس • ہیومن کنسرن انٹرنیشنل • رجسٹرڈ نان پرافٹ آرگنائریشن جین • پائنیکل ایجوکیشن سروسز • اوور سیز ڈی ویلپمنٹ کارپوریشن • انٹرنیشنل ریلیف اینڈ ڈی ویلپمنٹ • ایچ ٹی ایس پی ای لمیٹڈ • گوبل ریلیف فاونڈیشن • گوبل پارٹنر • ایجوکیشن ڈویلپمنٹ سینٹر • کیگ اوگریٹم • اے این ڈی ایف آئی • امریکن انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان بی ہیوریئل سائنسز • البائن پاکستان • الاہایہ ٹرسٹ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایس ای سی پی میں کل 33 بین الاقوامی این جی اوز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 23 کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن منسوخی کے عمل میں تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ دو ماہ قبل بین الاقوامی امدادی گروپ 'سیو دی چلڈرن' پر پاکستان میں پابندی عائد کرکے اسلام آباد میں ان کا دفتر سیل کردیا گیا تھا، بعد ازاں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے غیر ملکی این جی اوز کو متعلقہ حکام کی اجازت کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 3 ماہ کے اندر ازسرنو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی تھی۔ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام غیر ملکی این جی اوز کو 6 ماہ تک پاکستان میں کام کرنے کی اجازت ہوگی تاہم ان این جی اوز کی 3 ماہ کے اندر ازسرنو رجسٹریشن کی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہا تھا کہ تمام این جی اوز کو پاکستانی قوانین اور ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔ سالہا سال سے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس آرہی تھی لیکن ان (این جی اوز) کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کسی (این جی او) کا کام پنجاب میں تھا تو وہ گلگت بلتستان اور کوئٹہ پہنچی ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 477070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش