0
Friday 31 Jul 2015 14:54

گلگت اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو مظاہروں کا دائرہ ملک بھر میں بڑھائیں گے،مدثرعباس

گلگت اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو مظاہروں کا دائرہ ملک بھر میں بڑھائیں گے،مدثرعباس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو مظاہروں کا دائرہ ملک بھر میں بڑھائیں گے ہمارے صبر کا مزید امتحا ن نہ لیا جائے گلگت بلتستان میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے گرفتار ڈویژنل صدر جمال اور دیگر اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے ان کے خلاف مقدمات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد اور اظہار رائے کی آزادی ہمارا آئینی حق ہے جس سے روکنا بلاجواز اور آئین پاکستان سے انحراف ہے۔ گلگت بلتستان آئی ایس او کے ڈویژنل صدر جمال اختر اور مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان کو گرفتار گیا جو سراسر زیادتی، بدنیتی اور سیاسی دباو کا نتیجہ ہے۔ آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جن میں ہزاروں طلباء نے مطالبہ کیا کہ اسیران کو فوری طور پر رہا کیا جائے اسیران کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے آئی ایس او کے زیر اہتمام کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی، لاڑکانہ حیدر آباد اور گلگت بلتستان میں مظاہرے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 477109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش