0
Friday 31 Jul 2015 16:08

انسداد دہشتگردی عدالت کا متحدہ کارکن اجمل پہاڑی کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا متحدہ کارکن اجمل پہاڑی کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے ایم کیو ایم کے کارکن اجمل پہاڑی کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی چودھری اسلم حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم اعجاز قادری موجود تھا جبکہ دوسرا ملزم اجمل پہاڑی موجود نہیں تھا، ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی لیکن اجمل پہاڑی کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے ایم آئی ٹی سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے کہ ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے تاکہ فرد جرم عائد ہو سکے۔ واضح رہے کہ چودھری اسلم پر 2006ء میں گذری کے علاقے میں حملہ ہوا تھا جس میں ایک اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار قتل اور ایک زخمی ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 477135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش