0
Friday 31 Jul 2015 17:30

سرگودہا، دہشتگردی کا خطرہ، ضلع بھر میں تھانوں اور پولیس چوکیوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ

سرگودہا، دہشتگردی کا خطرہ، ضلع بھر میں تھانوں اور پولیس چوکیوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے مظفر گڑھ واقعہ اور پولیس چوکی گھٹریالہ گجرات کے بعد سرگودھا سمیت تمام اضلاع کی جیلوں، تھانوں اور پولیس چوکیوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ اقدام ان واقعات کی روشنی میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے واقعہ کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حساس اداروں نے حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے ملک اسحاق اور ساتھیوں کی ہلاکت کے رد عمل میں اس تنظیم کے شدت پسند کوئی ممکنہ کارروائی کر سکتے ہیں۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام تھانوں اور چوکیوں کی نا صرف سکیورٹی بڑھا دی جائے بلکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں۔ جبکہ سکیورٹی انتظامات کی رپورٹ یومیہ کی بنیاد پر حکومت کو بھجوائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 477146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش