0
Friday 31 Jul 2015 17:41

پاکستان نیوی کے کموڈور نوید احمد رضوی اور کموڈور احمد سعید کو ریئرایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی

پاکستان نیوی کے کموڈور نوید احمد رضوی اور کموڈور احمد سعید کو ریئرایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی کے کموڈور نوید احمد رضوی اور کموڈور احمد سعید کو ریئرایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے جون 1985 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی امتیازی سروس کے دوران آ پ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔ آپ کی کمانڈ تقرریوں میں پاک بحریہ کے تباہ کن جہاز اور جناح نیول بیس اور ماڑہ کی کمانڈز شامل ہیں۔ آپ کی اسٹاف تقرریوں میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (فریگیٹ پراجیکٹ) شامل ہیں۔ آپ بیجنگ (چین) میں نیول اتاشی کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ڈائریکٹنگ سٹاف کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کیا ہے۔ آپ کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد سعید نے دسمبر 1985 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی امتیازی سروس کے دوران آ پ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔ آپ کی کمانڈ تقرریوں میں پاکستان نیوی کی آبدوز آگسٹا 90 بی اور سب میرین سکواڈرن کی کمانڈ زشامل ہیں۔ آپ کی اسٹاف تقرریوں میں فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے چیف سٹاف آفیسر اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سب میرین آپریشنز کی تقرریاں شامل ہیں۔ آپ فرانس میں بطور مندوب بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل سعید احمد خان پاکستان نیوی وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے آرمڈ فورسز وار کورس کیا ہے۔ آپ نے چین سے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس بھی کیا ہے۔ آپ کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 477147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش