1
0
Friday 31 Jul 2015 19:57

جی بی کی عوام کو غدار سمجھنے والے مودی کے شراکت دار خود غدار ہیں، شیخ حسن جوہری

جی بی کی عوام کو غدار سمجھنے والے مودی کے شراکت دار خود غدار ہیں، شیخ حسن جوہری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے اور آواز بلند کرنے کے جرم میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کے متعدد رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے اور یہ حکومت گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کی آگ کو بڑھکا کے دم لے گی۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے دورہ بلتستان کے موقع پر صرف گانچھے لے جانا اور گانچھے کے متاثرین کی امداد کرانا اور اسکردو کے دیگر مقامات پہ موجود سیلاب متاثرین کو نظر کرنا اسکے متعصبانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں غنڈہ گردی اور طاقت کے استعمال سے برسر اقتدار آئی ہے اور انہوں نے گلگت بلتستان میں نواز لیگی حکومت نے پہلا تخفہ یمن کے مظلومین کی حمایت میں ریلی نکالنے والوں کو گرفتار کر کے دیا اور نواز لیگ کا پہلا تخفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور متعصبابہ رویہ ترک کرے ورنہ ہم تمہیں مدت پوری کرنے نہیں دیں گے اور سابقہ صوبائی حکومت کو حکومتی مدت پوری کرنے کا موقع دے کر تاریخی غلطی کی تھی اب یہ غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ ہم صوبائی حکومت کو ظلم کیساتھ حکومت کرنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم جانیں تو دے سکتے ہیں لیکن ظلم ایک لحظہ کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں موجود سکیورٹی اداروں کے اہکار بلخصوص خفیہ اداروں کے افراد عرصہ دراز سے یہاں کی عوام کو غدار ثابت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تعصب اور فرقہ وارانہ بنیادیوں پر بلتستان کے عوام کی حب الوطنی کو مشکوک قرار دیتے رہے ہیں جسکی ثبوت یمن کے مظلومین کی حمایت کرنے والوں کو غدار قرار دینا ہے۔ ہمیں ان خیانت کاروں سے حب الوطنی کی سند نہیں لینا ہے بلکہ دنیا جانتی ہے اہل بیت ؑ کے ماننے والے کبھی غداری نہیں کر سکتے بلکہ غدار تو وہ ہیں جنہوں نے دہشتگردوں کی پشت پناہی کی ہے اور انکے حامی ہیں۔ اس وطن کے غدار تو وہ ہیں جنہوں نے مودی سے کاروباری مراسم بڑھائے ہیں اور انڈیا کے الزمات اور آبی جارحیت کے خلاف ایک لفظ بولنے کے تیار نہیں ہے۔ ان جماعتوں کی حب الوطنی پر شک کرنی چاہیے جو اپنے کاروبار انڈیا جیسے دشمن ملک کے ساتھ بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت میں ایک قدم پیچھے نہیں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 477172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
wah
ہماری پیشکش