QR CodeQR Code

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

31 Jul 2015 22:47

اسلام ٹائمز: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 83 پیسے اور ایچ او بی سی ایک روپے 2 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول ایک روپے 3 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 80 پیسے کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل 2 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے 83 پیسے اور ایچ او بی سی ایک روپے 2 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 477194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477194/حکومت-کا-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-کمی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org