QR CodeQR Code

سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈ ہاک ججز مستقل کر دیئے گئے

1 Aug 2015 15:55

اسلام ٹائمز: جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوا، اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈہاک ججوں کو مستقل کرنے اور 10 نئے ججوں کی تقرری شامل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈہاک ججوں کو مستقل کرنے اور 10 نئے ججوں کی تقرری شامل تھی، اجلاس نے 6 ایڈہاک ججوں جسٹس نذر اکبر، جسٹس اشرف جہاں، جسٹس عبدالمالک گدی، جسٹس شاہنواز طارق، جسٹس جنید غفار اور جسٹس ظفر راجپوت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے اطمینان بخش قرار دیا، اور انھیں مستقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنی سفارشات ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بھجوانے کا فیصلہ کیا، جبکہ 10 نئے ججوں کی تقرری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 477318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477318/سندھ-ہائی-کورٹ-کے-6-ایڈ-ہاک-ججز-مستقل-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org