QR CodeQR Code

اقدام قتل کے مقدمے میں الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا گیا

1 Aug 2015 16:01

اسلام ٹائمز: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں، اس لئے ملزم کو مفرور قرار دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومںٹ کے قائد الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں، اس لئے ملزم کو مفرور قرار دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 477320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477320/اقدام-قتل-کے-مقدمے-میں-الطاف-حسین-کو-مفرور-قرار-دے-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org