0
Saturday 1 Aug 2015 18:36

ملتان، سابق صوبائی وزیر احسان الدین قریشی ملتان میں جاں بحق بچوں کے گھر پہنچ گئے

ملتان، سابق صوبائی وزیر احسان الدین قریشی ملتان میں جاں بحق بچوں کے گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ممبر پنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے اندرون لوہاری گیٹ فیصل اسٹریٹ میں گرنے والے مکان حادثہ کے دوران جاں بحق بہن وبھائی کے والدین سے اظہار تعزیت کے موقع پر کہا کہ حکومت پنجا ب دکھ کی اس گھڑی میں آپ سے دلی ہمدردی کرتی ہے جس حد تک ممکن ہوا حکومت آپ کی مدد کرے گی تاہم لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ جن لوگوں کے گھر بوسیدہ حالت میں ہیں وہ اس مون سون کی بارشوں کے دوران کچھ دنوں کیلئے اپنے عزیز اقارب کے گھروں میں بطور مہمان بن کر چلے جائیں کیونکہ انسانی جان کا کوئی متبادل نہیں ہم بھی اس حوالے سے ہرممکن اقدامات کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ محلہ گوپی میں بھی ایک مکان گھر گیا تاہم اس کے مکین اس کی حالت دیکھتے ہوئے اسے بند کر گئے تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ان حادثات کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف اور گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے بھی مجھے فون پر آپ لوگوں کے لئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے اور اس حادثہ میں انسانی جانوں کے نقصان کو ناتلافی نقصان قرار دیا ہے۔ بعدازاں انہوں نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بہن وبھائی کی نماز جنازہ جو کہ ڈیراڈہ پوسٹ آفس میں ادا کی گئی میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 477347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش