0
Saturday 1 Aug 2015 20:39

ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، طلال چوھدری

ملک دشمن عناصر وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، طلال چوھدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی طلال بدر چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے علماء کرام کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، کیونکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔ فیصل آباد کے قصبہ جڑانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں سے وطن عزیز پہلے ہی اقتصادی اور معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان اٹھا چکا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جرأت مندانہ اقدامات کی وجہ سے دہشت گرد دم دبا کر بھا گ رہے ہیں، موجودہ حالات میں علماء کرام اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 477388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش