0
Saturday 1 Aug 2015 23:24

دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب
اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، خیرپور میں کچے کے مزید دیہات زیر آب اور دو بچے آبی ریلے میں بہہ گئے۔ امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج کے مزید دستے متاثرہ علاقوں کیلئے روانہ ہوگئے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ اور اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 7 لاکھ 22 ہزار اور اخراج 7 لاکھ 19 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سیلابی ریلا تیزی سے سکھر بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں پانی کی آمد 5 لاکھ 84 ہزار 850 اور کوٹری بیراج پر 2 لاکھ 17 ہزار 990 کیوسک ہوگئی، محکمہ آبپاشی نے فلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، خیرپور کے مقام پر کچے کے مزید دس گاؤں زیرآب آگئے، جس کے بعد متاثرہ دیہات کی تعداد 160 ہوگئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ 8 دن ہوگئے اور کوئی مدد کیلئے نہیں آیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پنوں عاقل سے پاک فوج کے مزید دستے امدادی سامان کے ساتھ شکارپور، خیرپور اور لاڑکانہ کیلئے روانہ کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 477420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش