0
Sunday 2 Aug 2015 14:17

پاراچنار، قائد شہید کی برسی میں شرکت کیلئے عقیدتمندوں کے قافلے پیواڑ کی جانب گامزن

پاراچنار، قائد شہید کی برسی میں شرکت کیلئے عقیدتمندوں کے قافلے پیواڑ کی جانب گامزن
اسلام ٹائمز۔ قائد شہیید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی تحریک حسینی پاراچنار کے زیر اہتمام آج 2 اگست کو پیواڑ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انکے مزار پر منائی جا رہی ہے۔ صبح آٹھ بجے سے ہی کرم ایجنسی کے کونے کونے سے عقیدتمند پیر اور جوانوں کے قافلے اپنے محبوب قائد شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے انکے مزار کی جانب رواں دواں تھے۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز نو بجے معروف قاری سید ھدایت حسین الحسینی کی شیرین تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ جسکے بعد تقریروں اور ترانوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ معمولاً جلسے کا اختتام تحریک حسینی کے سرپرست اعلٰی سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی تقریر سے ہوتا ہے۔ جس کا بیشتر حصہ قائد شہید کی سیرت و کردار کے علاوہ کرم ایجنسی کے اصل باشندگان طوری بنگش اقوام کے مسائل و مشکلات، علاقے میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور مقامی حکومت کی مبینہ ناانصافیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جلسے کے اختتام پر تمام شرکاء کی نیاز سے تواضع کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 477511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش