0
Sunday 2 Aug 2015 20:16

ڈی آئی خان، ہفتہ شہدائے پولیس جاری، بلڈ کیمپس کا انعقاد

ڈی آئی خان، ہفتہ شہدائے پولیس جاری، بلڈ کیمپس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہفتہ شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس لائن ڈیرہ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، جس میں شہریوں، پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے خون کے عطیات دیئے گئے۔ ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کی حفاظت کی۔ دوسری جانب شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کیلئے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹاؤن محمد عدنان، پولیس اہلکاران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے پولیس کی مغفرت کیلئے دعائیں و ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور خداوند کریم سے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 477561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش