0
Sunday 2 Aug 2015 20:50

حکمرانوں سے ڈیل کرنیوالے پر لعنت بھیجتا ہوں، میں حسینی کردار پر ایمان رکھتا ہوں، علامہ طاہر القادری

حکمرانوں سے ڈیل کرنیوالے پر لعنت بھیجتا ہوں، میں حسینی کردار پر ایمان رکھتا ہوں، علامہ طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی عوام انصاف اور انقلاب چاہتے ہیں، مظلوموں اور نہتے شہریوں کا خون بہانے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے، حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر ہونیوالی تباہ کاریوں پر دلی دکھ ہے۔ عوامی تحریک محروم و محکوم طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری چیئرمین پاکستان عوامی تحریک نے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شہزاد حسین نقوی سے القادریہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے شہداء کے وارثوں کو خریدنے کی ناکام کوششیں کی ہیں مگر ان کا جذبہ ایمانی قابل سلام ہے۔

شہزاد حسین نقوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے نیک خواہشات اور محبت کا پیغام دیا اور گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی نیز گلگت بلتستان میں تنظیمی حوالے سے مختلف امور پر آگاہی بھی دی ڈاکٹر طاہر القادری نے گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کو فعال کرنے اور سنی شیعہ بھائی چارہ کے فروغ پاکستان کے خلاف اس خطہ میں ہونیوالی سازشوں پر عوام کو کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شہزاد حسین نقوی نے گلگت بلتستان میں آنیوالے حالیہ سیلاب میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رفیق احمد عباسی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے گلگت بلتستان کو تنظیمی حوالے سے دو الگ الگ زون میں تقسیم کرنے کی منظوری بھی دی تاکہ وہاں کے عوام سے جو دور دراز علاقوں میں آباد ہیں رابطہ آسان ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 477564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش