0
Monday 3 Aug 2015 00:13

الطاف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں، فاروق ستار

الطاف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین مہاجروں کے حقوق کی جدو جہد کر رہے ہیں اور الطا ف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر میں بھارت اور نیٹو سے مدد نہیں مانگی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کی، جس میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمار ے 150 سے زائد کارکن لاپتہ ہیں اور دو سو کارکن ٹارگٹ کلنگ کے واردتوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے، اس طرح ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ہم نے آپریشن کو شفاف بنانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کامطالبہ کیا، لیکن مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم نہ ہوئی۔ واضح رہے کہ آج الطاف حسین نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بھارت میں غیرت ہوتی، تو کراچی میں مہاجروں کا خون نہ بہتا، اور ساتھ ہی انہوں نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی، کہ وہ امریکہ اور نیٹو فورسز سے اپنے تحفظ کیلئے مدد مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 477598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش