QR CodeQR Code

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کمرہ عدالت سے گرفتار

23 Dec 2010 11:57

اسلام ٹائمز:وفاق کے وکیل چودھری اظہر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ جائے حادثہ کو دھو کر تمام شواہد ختم کیے گئے اور اس کے بعد پوسٹ مارٹم نہ کر کے تفتیش سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی


راولپنڈی:اسلام ٹائمز-راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کی۔ایف آئی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کا عبوری چالان پیش کیا اور عدالت سے دونوں ملزمان کی گرفتاری کی استدعا کی۔وفاق کے وکیل چودھری اظہر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ جائے حادثہ کو دھو کر تمام شواہد ختم کیے گئے اور اس کے بعد پوسٹ مارٹم نہ کر کے تفتیش سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔وکیل صفائی نے آصف علی زرداری کا پوسٹ مارٹم رکوانے سے متعلق بیان عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے دونوں پولیس افسران کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔سعود عزیز اور خرم شہزاد کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔مقدمے کی مزید سماعت سات جنوری کو ہو گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے عدالت میں عبوری چالان میں دونوں پولیس افسران کو ملزم نامزد کیا تھا۔بینظیر قتل کیس میں عدالت میں وکیل صفائی نے بینظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کے حوالے سے آصف زرداری کا آڈیو بیان پیش کیا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایف آئی ا ے کے پراسکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے کہاکہ ملزمان کا جلد جسمانی ریمانڈ لیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 47763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/47763/بے-نظیر-بھٹو-قتل-کیس-میں-سابق-سی-پی-او-راولپنڈی-سعود-عزیز-اور-ایس-راول-ٹاؤن-خرم-شہزاد-کمرہ-عدالت-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org