QR CodeQR Code

ترکی اور داعش میں کوئی فرق نہیں، ترک پناہ گزین

4 Aug 2015 00:31

اسلام ٹائمز: اخبار ’’دی انڈیپینڈنٹ‘‘ کے مطابق عراق میں پناہ گزین ترک کردوں کا کہنا ہے کہ پہلے داعش نے ان کے گھر اجاڑے اور اب ترک فضائیہ کی بمباری نے انہیں اپنے گھر چھوڑ کر پہاڑوں پہ پناہ لینے پر مجبور کردیا ہے، ان کیلئے ترکی اور داعش میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ہی ان کے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی عراق کے ترک کردوں کیلئے بموں کی بوچھار، اجڑے ہوئے گاﺅں اور معصوم جانوں کا ضیاع کوئی نئی بات نہیں، لیکن اس دفعہ ترک کردوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ ان کیلئے ترکی اور داعش میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اخبار ”دی انڈیپینڈنٹ“ کے مطابق عراق میں پناہ گزین ترک کردوں کا کہنا ہے کہ پہلے داعش نے ان کے گھر اجاڑے اور اب ترک فضائیہ کی بمباری نے انہیں اپنے گھر چھوڑ کر پہاڑوں میں پناہ لینے پر مجبور کردیا ہے۔ ترک کردوں کا کہنا ہے کہ اب ان کیلئے ”ترکی اور داعش میں کوئی فرق نہیں رہا۔“ ترک فضائیہ شمالی عراق میں PKK باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے، جنہوں نے دو سالہ جنگ بندی کے بعد ایک دفعہ پھر ترکی کے خلاف ہتھیار اٹھالئے ہیں۔ مقامی ترک کردوں کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ کی بمباری نے ان کے گھر برباد کردئیے ہیں اور ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور فضائی کاروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 477793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477793/ترکی-اور-داعش-میں-کوئی-فرق-نہیں-ترک-پناہ-گزین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org