QR CodeQR Code

رینجرز سندھ کا الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطابات روکنے کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ

4 Aug 2015 21:01

اسلام ٹائمز: تحریری درخواست میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے مدد مانگی، پاک فوج کے خلاف عامیانہ زبان استعمال کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گالیاں دی ہیں، لہٰذا الطاف حسین کے خطاب پر پابندی عائد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطابات روکنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رابطہ کرلیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے پی ٹی اے سے تحریری درخواست کی ہے کہ موبائل فون کمپنیز، لینڈ لائن کمپنی اور انٹرنیٹ کمپنیز کو پابند کیا جائے کہ وہ الطاف حسین کو کال کرنے کی سہولت نہ دیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے مدد مانگی، پاک فوج کے خلاف عامیانہ زبان استعمال کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گالیاں دی ہیں، لہٰذا الطاف حسین کے خطاب پر پابندی عائد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 477960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/477960/رینجرز-سندھ-کا-الطاف-حسین-کے-ٹیلیفونک-خطابات-روکنے-کیلئے-پی-ٹی-اے-سے-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org